بالی ووڈ فلم ’RRR‘ کا باکس آفس پر ریکارڈ بزنس

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ فلم ’RRR‘کو توقعات کے مطابق مداحوں کی جانب سے نا صرف پسند کیا گیا بلکہ فلم باکس آفس پر ریکارڈ منافع کمانے میں بھی کامیاب رہی۔فلم ’RRR‘ کو 25 مارچ کو سینما گھروں میں ریلیز کیا گیا اور پچھلے دو دنوں سے فلم مسلسل فلمی مداحوں کے دلوں پر راج کررہی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، فلم نے پہلے ہی دن تقریباً 240 سے 260 کروڑ بھارتی روپے کما کر باکس آفس پر غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔تاہم، فلم کے پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ فلم نے دنیا بھر میں اب تک صرف 223 کروڑ روپے کا ہی بزنس کیا ہے۔
مبینہ طور پر ہندی فلم سرکٹ میں ریلیز کے دوسرے دن فلم کی کارکردگی مبینہ طور پر 23 فیصد زیادہ بہتر رہی۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق فلم نے ریلیز کے دوسرے دن تمام زبانوں میں تقریباََ 90 کروڑ روپے کمائے ہیں۔
اس طرح دو دنوں کی مجموعی کمائی کچھ 340 سے 350 کروڑ روپے کے درمیان ہوگی جو کہ ایک بڑی کامیابی ہے۔خیال رہے کہ اس فلم میں اداکار رام چرن، جونیئر این ٹی آر، اجے دیوگن اور اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔