مریم نواز! آپ کے منہ میں خاک: حنا خواجہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف پاکستانی اداکارہ حنا خواجہ بیات کی جانب سے مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر جاری کیے گئے ویڈیو پیغام میں حنا خواجہ بیات نے کہا کہ میں نے کبھی کسی شخصیت کے لیے سخت الفاظ استعمال نہیں کیے اور نہ کبھی ایسا چاہا لیکن مریم نواز صاحبہ نے مجھے ایسا کہنا ہے کہنے پر مجبور کردیا ہے کہ آپ کے منہ میں خاک۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Hina Khwaja Bayat (@hinakhwajabayatofficial)


حنا خواجہ نے کہا کہ اللّٰہ نہ کرے بقول آپ کے کہ پاکستانی طیارہ کبھی بھی اُس پُرانے پاکستان میں اُترے جیسا پاکستان آپ اور آپ کی اتحادی جماعتوں نے بنایا تھا۔
اداکارہ نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ! ہمارے ملک کو دشمنوں سے محفوظ رکھے، ہماری پاک فوج کی حفاظت کرے اور ان حکمرانوں کی بھی حفاظت کرے جو محب وطن ہیں، اللّٰہ ہمارا حامی و ناصر ہو۔اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ پاکستانی کی اپنے وطن کے لیے دل سے دُعا ہے۔