چوہا مافیا کا نام آصف زرداری ہے، علی زیدی

کراچی (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی نے سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ زرداری ٹولا سندھ کی زمینیں ہڑپ کر رہا ہے، اسکول تباہ کردیے، چوہا مافیا کا نام آصف زرداری ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ زرداری ٹولے نے سندھ کے اسپتال تباہ کردیے، پورا سندھ تباہ کردیا، عمران خان کی قیادت میں چوہے کا شکار کر کے دکھاؤں گا۔علی زیدی نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک لانے کی 4، 6 وجوہات ہیں، وجہ یہ ہے آج تک پاکستان میں اتنا ٹیکس وصولی نہیں ہوئی، عمران خان نے کشمیر کو عالمی ایشو بنایا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ تحریک عدم اعتماد اس لیے لائے کہ عمران خان 9 ڈیمز بنا رہا ہے، یہ تحریک اس لیے لائےکہ خود دار، وفادار لیڈر نے کہا ایبسولیوٹلی ناٹ، اور یہ وہی کہہ سکتا ہے جس کے اثاثے باہر نہیں ہیں۔