عمران خان آج جلسے میں پوچھیں گے مجھے کیوں نکالا؟ بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان آج جلسے میں پوچھیں گے کہ مجھے کیوں نکالا؟شاہ زین بگٹی کے حکومت سے علیحدگی کے اعلان کے بعد ان کے ساتھ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ شاہ زین بگٹی نے بہادرانہ فیصلہ کیا، عمران خان نے اتحادیوں کو دھوکا دیا اور بلوچستان کے عوام کے ساتھ انصاف نہیں کیا۔
چیئرمین پی پی نے کہا کہ غیر جمہوری شخص سے جمہوریت کے ذریعے انتقام لیں گے، ہم جمہوریت میں رہتے ہوئے احتجاج کریں گے اور پارلیمان میں رہتے ہوئے وزیراعظم کو عہدے سے ہٹائیں گے، سب کو مبارک باد دیتا ہوں کہ عمران خان کی حکومت ختم ہوچکی ہے، ہم کسی کو اجازت نہیں دیں گے ہماری عدم اعتماد کی تحریک میں دھاندلی کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان کی کوئی خواہش پوری ہونے نہیں دیں گے، ایمرجنسی کی دھمکیاں، پارلیمنٹ لاجز پر حملہ سب گھبراہٹ کا نتیجہ ہے لیکن اب دھمکانے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، ہماری کوشش ہے کہ عمران خان کو ہٹانے کا سارا عمل عمل پرامن رہے، عمران خان آج جلسے میں پوچھیں گے مجھے کیوں نکالا؟