ممبئی (قدرت روزنامہ) حسن کے عالمی مقابلے 2021 میں مس یونیورس کا تاج سجانے والی بھارتی ماڈل ہرناز کور سدھو بھی حجاب کے حق میں بول پڑی ہیں . میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک تقریب کے دوران صحافی کے سوال پر ہرناز کور حجاب پر پابندی کے خلاف آواز بلند کرتی نظر آئیں .
ملکہ حسن نے کہا کہ لڑکیوں کو ہی ہمیشہ کیوں نشانہ بنایا جاتا ہے، خواتین کو اپنی مرضی سے جینے کا حق ہے . ان کا کہنا تھا کہ لڑکیوں کو مقام تک پہنچنے دیا جائے، ان کے پاس اڑنے کے لیے پر ہیں، انہیں نہ کاٹیں . ہرناز کور
کے اس جواب پر وہاں موجود دیگر افراد نے تالیاں بجا کر داد دیں . مس یونیورس نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کس جس پر مداحوں نے بھی ان کے موقف کی تائید کی .
. .