فیروز خان کا ثناء جاوید سے متعلق کیا کہنا ہے ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان کا کہنا ہے کہ اُن کا ثناء جاوید کے ساتھ محبت اور نفرت دونوں طرح کے جذبات کا رشتہ ہے۔اداکار فیروز خان کی جانب سے حال ہی میں ایک او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے لیے انٹرویو دیا گیا ہے جس میں اُنہوں نے خوب دلچسپ باتیں اور مداحوں کو خود سے متعلق مزید معلومات فراہم کی ہیں۔
شو کے دوران میزبان، معروف ڈائریکٹر وجاہت رؤوف کا فیرز خان سے پوچھا تھا کہ اُن کی نظر میں پاکستان شوبز انڈسٹری کا کوئی ایک ایسا جوڑا جن کی شادی کو 5 سال گزر گئے ہوں اور وہ جوڑی تا حال ایک ساتھ اور بہت خوش ہو؟

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by 𝗹𝗼𝗹𝗹𝘆𝘄𝗼𝗼𝗱.𝘇𝘇🦋 (@lollywood.zz)


اس کے جواب میں پہلے تو فیروز خان کافی گہری سوچ میں ڈوب گئے، پھر اُنہوں نے کہا کہ ایسے بہت سے جوڑے ہیں، ذہن میں بھی آ رہے ہیں مگر میں نام نہیں لوں گا ورنہ نظر لگ جاتی ہے، نظر لگنا ایک حقیقی چیز ہے اسی لیے میں کسی کا زکر نہیں کروں گا کہ اُس جوڑے کو نظر ہی نہ لگ جائے۔
اداکار فیروز خان سے میزبان کا حال ہی میں اپنے برے رویئے کے سبب تنازعات اور قانونی چارہ جوئی کا شکار ہونے والی اداکارہ ثنا ء جاوید سے متعلق بھی سوال کیا گیا۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by 𝗹𝗼𝗹𝗹𝘆𝘄𝗼𝗼𝗱.𝘇𝘇🦋 (@lollywood.zz)


میزبان کا پوچھنا تھا کہ ’کیا آپ کا ثناء جاوید کے ساتھ پیار اور نفرت دونوں طرح کا رشتہ ہے۔‘
جس پر فیروز خان کا کہنا تھا کہ ظاہر سی بات ہے میں نے ثناء جاوید کے ساتھ بہت کام کیا ہے، بہت عرصہ، بہت سارے دن بہت سارے مہینے، ثناء جاوید کے ساتھ میرا ایسا ہی رشتہ ہے، پیار کا بھی اور نفرت کا بھی۔‘
واضح رہے کہ اداکار فیروز خان اداکارہ ثناء جاوید کے ہمراہ جیو انٹرٹینمنٹ کے دو بلاک بسٹر ڈرامہ سیرئلز ’ خانی‘ اور ’اے مشت خاک‘ میں کام کر چکے ہیں۔