عدم اعتماد کی تحریک پر قانون کے مطابق کارروائی ہو گی، پرویز الہیٰ

لاہور(قدرت روزنامہ) اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کو وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے خلاف جمع کرائی گئی عدم اعتماد کی تحریک سے آگاہ کر دیا گیا۔سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی نے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ کو اس متعلق آگاہ کیا اور عدم اعتماد کی تحریک اور اجلاس بلانے کی ریکوزیشن کی کاپی بھی بھجوائی گئی۔
پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک پر قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔قانونی ضابطے اور اسمبلی رولز پر مکمل عمل ہو گا۔خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد متحدہ اپوزیشن کی طرف سے جمع کرائی گئی ہے جس میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی کارکردگی پر سخت تنقید کی گئی ہے۔ اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ن لیگ کے 122 اور پیپلزپارٹی کے 6ارکان کےدستخط ہیں۔

وزیراعلیٰ کے خلاف قرارداد آج ہی پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ یاد رہےپاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے ق لیگ کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینے پر رضامندی ظاہر کردی ہے ، نئی ڈیل کے تحت وفاقی حکومت کی اتحادی جماعت کو اپوزیشن کا ساتھ دینے پر وزرات اعلیٰ 6 ماہ کے لئے دی جائے گی۔معروف صحافی نعیم اشرف بٹ نے رپورٹ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے مسلم لیگ ق کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینے کی شرط مان لی ہے تاہم تاہم اس نئی ڈیل کے اعلان کے حوالے سے اختلاف ابھی باقی ہے جہاں مسلم لیگ ن وزیر اعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے بعد لیکن ق لیگ وزارت اعلیٰ کا اعلان پہلے چاہتی ہے۔
ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ نئی ڈیل کے تحت مسلم لیگ ق کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ 6 ماہ کے لیے دی جائے گی ، اس سے پہلے شہباز شریف نے وفاقی میں پی ٹی آئی کی اتحادی جماعت کو 2 ماہ کے لیے وزارت اعلیٰ دینے کی پیش کش کی تھی لیکن ق لیگ نے صرف 2 مہینوں کے لیے یہ عہدہ لینے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد پیپلز پارٹی نے 6 ماہ تک یہ عہدہ ملسم لیگ ق کو دینے کی تجویز دی جو اب مان لی گئی ہے۔

Recent Posts

دیسی آٹے کی قیمت میں مزید کمی

لاہور (قدرت روزنامہ)چکی سے تیار کردہ آٹے کی قیمت مسلسل تیسرے روز بھی 5 روپے…

2 mins ago

والدین بچیوں کو بائیک چلانے کی اجازت دیں،مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ فری موٹر بائیک سکیم میں…

8 mins ago

18ویں آئینی ترمیم تمام قومیتوں کیلئے زندگی کی بنیاد ہے، ایمل ولی

پشاور(قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے نو منتخب صدر ایمل ولی خان نے…

3 hours ago

وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ…

3 hours ago

این اے 44 ، ایسا حلقہ جس سے جیتنے اور ہارنے والے دونوں صوبے کے حکمران بن گئے

ڈیرہ اسماعیل خان (قدرت روزنامہ)ڈیرہ اسماعیل خان کا حلقہ این اے 44 ، پاکستان کا…

3 hours ago

سگریٹ کی قیمتوں میں خاطرخواہ اضافہ،18 فیصد لوگوں نے سگریٹ نوشی ترک کردی: سروے رپورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سگریٹ کی قیمتوں میں خاطرخواہ اضافے کے بعد 18 فیصد لوگوں نے…

3 hours ago