وزیرِاعظم صاحب آپ نے گھبرانا نہیں، ہم آپ کے ساتھ ہیں ۔۔ شوبز ستارے بھی عمران خان کی حمایت میں نکل پڑے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی نے آج جلسے کا اعلان کیا تو ان کی حمایت میں جہاں لاکھوں لوگ اپنے گھروں سے نکل پڑے وہیں شوبز ستارے بھی عمران خان کی حمایت میں نظر آئے۔ سب کے اپنے نظریات ہیں اور یہی نظریات جمہوریت کی بقاء کے لیے کام آرہے ہیں۔ ایسے میں شوبز ستارے عمران خان کو ثابت قدم رہنے کے مشورے دے رہے ہیں۔ آئیے آپ کو دکھاتے ہیں پاکستانی ستارے کیسے وزیرِاعظم عمران خان کی حمایت کر رہے ہیں۔

اداکار ہمایوں سعید کہتے ہیں: ” اس وقت سے عمران خان کا مداح ہوں جب وہ ایک کھلاڑی تھے اور ابھی بھی ان کی لیڈرشپ سے بہت متاثر ہوں۔ میری خواہش اور دعا ہے کہ عمران خان اپنی مدت پوری کریں۔ اللہ آپ کی مدد کریں۔ ”

اداکار شان شاہد کہتے ہیں کہ:” پاکستان نے کہا ہے کہ وہ صرف ایک لیڈر چاہتا ہے جو انہیں پاکستان کے روشن مستقبل کی طرف لے جائے۔ ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اپوزیشن آپ پارلیمنٹ تو رکھ سکتے ہیں لیکن ہمارے لیڈر کو کبھی نہیں چھین سکتے۔ ”

اداکار بلال قریشی کہتے ہیں: ” 27 مارچ کو اپنے وزیراعظم کا ساتھ دینے کے لیے آرہے ہیں۔ عمران خان، سب سے پہلے تو آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔ ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ آپ کا ساتھ دینے کے لیے یہی کافی ہے کہ آپ ایماندار بھی ہیں۔ ”
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں پاکستان تحریک انصاف نے آج جلسے کا انعقاد کیا ہے۔ جو زور و شور سے جاری ہے۔ مرکزی اسٹیج 36 کنٹینرز لگا کر بنایا گیا ہے جبکہ سینئر لیڈر شپ کیلئے بھی خصوصی کنٹینر لگائے گئے ہیں۔ خواتین کے لیے خاص انکلوژر تیار کیا گیا ہے جبکہ 800 کرسیاں لگائی گئیں اور خواتین انکلوژر کو حفاظتی شیٹس اورخاردار تار لگا کر الگ کیا گیا ہے تاکہ کوئی بد نظمی دیکھنے میں نہ آئے۔