کون کونسے وزرا عمران خان کا خطاب سُنے بغیر ہی جلسہ گاہ سے چلے گئے؟ تفصیلات آگئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر اعظم عمران خان کی پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں کی جانے والی تقریر کے دوران ہی کئی وفاقی وزرا جلسہ گاہ سے چلے گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے خطاب کے دوران ہی کئی وزرا جلسہ گاہ سے چلے گئے۔
جلسہ گاہ سے جانے والوں میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور وفاقی وزیر مراد سعید شامل ہیں۔ اس کے علاوہ فواد چوہدری ، علی امین گنڈا پور اور مخدوم خسرو بختیار نے بھی عمران خان کا پورا خطاب نہیں سنا اور پہلے ہی روانہ ہوگئے۔معاون خصوصی امین اسلم اور علی اعوان بھی جلسہ گاہ سے وزیر اعظم کی تقریر کے دوران ہی چلے گئے تھے۔