مجھے یقین نہیں ہور ہاتھاکہ میری امی کاانتقال ہوگیاہے ۔۔جانیں شاہدآفریدی کی امی کے اچانک انتقال کی خبرنے انہیں کیسے تبدیل کردیا؟

کراچی (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اورعوام کے ہردلعزیز شاہدآفریدی کواس وقت اچانک دھچکالگاجب انہیں خبرملی کہ ان کی والدہ اب اس دنیامیں نہیں رہیں . شاہدآفریدی پاکستان کرکٹ ٹیم کاایک مشہورومعروف نام ہے .

دنیابھرمیں شاہدآفریدی کے فینز موجود ہیں مگر شاہدآفریدی اپنی والدہ کے فین تھے . ایک پروگرام میں آفریدی نے اپنی والد ہ کی یادوں کوتازہ کرتے ہوئے بتاتے ہیں کہ میری والدہ ہمیشہ میرے لیے موٹیویشن تھیں . انہوں نے ہمیشہ مجھے ہراچھے کام کے لیے بڑھاوادیاتھااگرچہ انہیں کرکٹ کی اتنی آگاہی نہیں تھی مگر وہ ہمیشہ مجھے سپورٹ کرتی تھیں . شاہد آفریدی کاکہناتھاکہ میری والدہ مجھے نماز کی پابندی کرنے پرسختی کیاکرتی تھیں وہ کہتی تھیں کہ نماز پڑھو ،جبکہ وہ پڑھائی اوردیگر کاموں پراتنی سختی نہیں دکھاتی تھیں جس حد تک وہ نماز کولیکرسخت تھیں . آفریدی کاوالدہ سے متعلق کہناتھاکہ انتقال سے ایک روز قبل میری والدہ سے بات ہوئی اوروہ بہت خوش تھیں میں نے کہاکہ میں شارجہ سے سیدھاآپ کےپاس آرہاہوں تووالدہ نے کہاکہ نہیں تمہاراکل لاہورمیں میچ ہے پہلے تم وہ میچ کھیلواورپھرگھرآنا . شاہدآفریدی کواندازہ ہی نہیں تھاکہ وہ آخری مرتبہ اپنی والدہ سے بات کررہے ہیں . اس کے بعد وہ اپنی والدہ سے پھرکبھی بات نہیں کرپائیں گے . آفریدی نے بتایاکہ میچ والے دن مجھے بھائی کی کال آئی کہ تم گھرآجائو جلدی ،میں نے وجہ جاننی چاہی مگر کچھ نہیں بتایا . مجھے ایک عجیب سے پریشانی ہورہی تھی سمجھ نہیں آرہاتھاکیاہواہے مگریہ احساس تھاکہ والدہ کوکچھ ہواہے . کراچی ائیرپورٹ پرپہنچتے ہی میرے چاچااوردوست نے خوش آمدیدکیاتومجھے کچھ سمجھ نہیں آرہاتھاراستے میں جب میں نے چاچاسے پوچھاکہ کیاہواتوانہوں نے بتایاکہ امی کاانتقال ہوگیاہے . یہ خبرسنتے ہی میں ہوش میں نہیں تھامجھے نہیں پتاکہ میں گھرکیسے پہنچااورراستے میں کیاہوا؟میں بس یہ سوچ رہاتھاکہ میری امی مجھے چھوڑ کرچلی گئیں . مجھے اندازہ ہی نہیں تھاکہ میں اب اپنی امی سے نہیں مل سکوں گا . شاہدآفریدی نے مزیدکہاکہ اچانک میری والدہ کی وفات نے مجھے دھچکادیاتھا . میں 2015تک گھرمیں یوں ہی گھومتارہاجیسے ابھی امی آئیں گی اورمیں ان سے بات کروں گا . آخرمیں میں یہی کہوں گاکہ جس کے ماں باپ زندہ ہیں وہ خوش قسمت ہیں کیونکہ ماں جب تک زندہ ہوتی ہے اس کی دعائیں آپ کوہرمشکل سے بچاکررکھتی ہیں مجھے زندگی میں میری ماں نے بہت کچھ سکھایاہے اورآج میں انہی کی وجہ سے اس مقام پرہوں . . .

متعلقہ خبریں