“سٹیج سے 15 سے 20 لاکھ کے دعوےلیکن میپ چیکنگ سروس کے مطابق پریڈ گراؤنڈ میں کتنی گنجائش ہے؟ صحافی ثاقب تنویر نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے گزشتہ روز کے جلسے میں 15 سے 20 لاکھ لوگوں کی شرکت کا دعویٰ کیا لیکن صحافی ثاقب تنویر نے دعویٰ کیا ہے کہ پریڈ گراؤنڈ میں صرف ایک لاکھ 12 ہزار افراد ہی آسکتے ہیں ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صحافی ثاقب تنویر نے میپ چیکنگ کراؤڈ سائز ایسٹیمیشن ( اندازً کتنے افراد ایک جگہ پر سما سکتے ہیں ) پر پریڈ گراؤنڈ کی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی لکھا کہ پریڈ گراؤنڈ میں تقریبا 1 لاکھ افراد آ سکتے ہیں اور تحریک انصاف نے تو کرسیاں بھی فاصلے سے رکھی ہیں۔


ثاقب تنویر کے مطابق میپ چیکنگ سروس کے مطابق اگر گراؤنڈ بھرا ہو تو بھی صرف 1 لاکھ 12 ہزار افراد گراؤنڈ میں آ سکتے ہیں۔ سٹیج سے 15 سے 20 لاکھ کے دعوے کیے جا رہے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا تھا ، پی ٹی آئی نے اس جلسے میں شرکت کیلئے 10 لاکھ افراد کی آمد کا امکان ظاہر کیا تھا جبکہ گزشتہ روز سٹیج سے 15 لاکھ سے زائد افراد کے جمع ہونے کے اعلانات ہوتے رہے ۔