اسٹرابیری کو نمک ملے پانی میں بھگوکر استعمال کرنے کے فائدوں سے واقف ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسٹرا بیری ایک ایسا پھل ہے جوا پنے منفرد ذائقہ اورخوشبوکی بنا پربچوں اور بڑوں میں بے حد مقبول ہے، اس میں کئی اہم اجزا پائے جاتے ہیں جو آپ کی مجموعی صحت کو برقرار رکھنے میں اہم کردارادا کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ اسٹرابیری کا شمار ان پھلوں میں ہوتا ہے جس کے بیج اس کی بیرونی سطح یا چھلکے پر ہوتے ہیں یہ بیج نہایت چھوٹے خم دارسطح میں ہوتے ہیں جن کی رنگت قدرے زرد رنگ کی ہوتی ہے۔ چونکہ اس پھل کی سطح ہموار نہیں ہوتی اس لئے بہت سے باریک کیڑے مکوڑے اور جراثیم ان میں جمع ہوجاتے ہیں جو انسانی آنکھ براہ راست دیکھے نہیں جاسکتے۔


اسٹرا بیری کو اچھی طرح نہ دھویا جائے تو سطح پر موجود جراثٰم معدے میں جاکر کئی امراض کا سبب بن سکتے ہیں۔
یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ نمک جراثیم کش خصوصیات رکھتا ہے جو کسی پھل یا غذا کو کیڑے مکوڑوں سے پاک اور محفوظ رکھنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ اسی لئے اسٹرابیری کو بھی کیڑے مکوڑوں سے بچانے اور پاک کرنے لئے اس اہم معدنیات کا استعمال کرنا بے حد فائدہ مند ہے۔


اس کے لئے ایک باؤل میں پانی لے کر اس میں ایک چمچ نمک شامل کریں اسٹرابیری کو اچھی طرح دھو کراس میں 30 منٹ کے لئے بھگودیں، اس طرح یہ کیڑے مکوڑے اور جراثیم سے پاک ہو جائے گی۔ اگر آپ کو یہ خدشہ ہوکے نمک ملے پانی میں بھگونے سے اس کا ذائقہ خراب ہوجائے گا تو یہ عمل آپ سادے پانی کے ساتھ بھی کرسکتے ہیں۔