ایلوویرا کے جادوئی فوائد جان کر آپ بھی اسے گھر پر اگانے پر مجبور ہوجائینگے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایلوویرا کی خصوصیات سے سب ہی لوگ واقف ہیں ، اگر اسے جادوئی پودا کہا جائے تو غلط نہیں ہو گا۔یہ پودا اپنی خصوصیات کے باعث دنیا بھر کے لوگوں میں زیادہ مقبولیت حاصل کرتاجارہاہے۔
ایلوویرا کا پودا بڑی آسانی سے گھر میں اگایا جاسکتاہے اور تیزی سے بڑھتاہے ،یہ سائز میں اتنا بڑا ہو تا ہے کہ اگر آپ اسے روزانہ بھی استعمال کریں تو یہ ختم نہیں ہوتا۔
ایلو ویرا میں پانی کی موجودگی اسے جلد کے لیے بہترین موئسچرائزر بناتا ہے،اورجلد کی لچک کو برقرار رکھتا ہے اور جھریاں گھٹتی ہیں۔ایلو ویرا سپلیمنٹ کے استعمال سے تین ماہ میں جلد پر عمر کے اثرات کو نمایاں حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔کیل مہاسوں کا مسئلہ بہت عام ہوچکا ہے جس کی وجہ کیمیکل سے بنی مصنوعات کا استعمال ہوتا ہے۔
ایلو ویرا جل کا استعمال ٹھنڈک اور سکون پہنچاتا ہے جبکہ مساموں میں موجود بیکٹریا کا خاتمہ کرکے جلد کو ٹھیک کرتا ہے۔خشک جلد سر میں خارش کی بڑی وجہ ہوتی ہے اور ایلو ویرا قدرتی موئسچرائزر سمجھا جاتا ہے جبکہ اس میں جراثیم کش اور سکون پہنچانے والی خصوصیات بھی موجود ہیں۔اس جل کو سر پر لگائیں اور 20 منٹ بعد سر کو گرم پانی سے دھولیں۔
ایلو ویرا سر کی سطح کو پہنچنے والے نقصان کی روک تھام کرکے ہیئر سیلز کے لیے ایسا صحت مند ماحول تیار کرتا ہے کہ بالوں کی نشوونما بہتر ہوجاتی ہے۔ایلویرا جل، پسا ہوا ٹماٹر ہم وزن لے لیں اور اس میں 3 سے 4 قطرے لیموں کا رس شامل کر لیں۔اس پیسٹ کو روزانہ سونے سے قبل کم از کم 15 منٹ کے لیے چہرے پر ضرور لگلائیں، بعد ازاں ٹھنڈے پانی سے منہ دھو لیں۔
ایلوویرا میں وٹامن ای کے چند قطرے، عرق گلاب کے قطرے، تھوڑی سی آئسنگ شوگر، کوئی بھی فیرنس کریم میں ملا کر لگائیں ، 15 منٹ لگا رہنے دیں پھر اپنے فیس واش سے دھو لیں،یہ فیشل کی طرح کام کرتا ہے۔روزمرہ استعمال ہونے والے شیمپو میں ایلوویرا اور کیسٹر آئل ملا لیں اور اس شیمپو سے سر دھوئیں ۔ بال چمکدار ہو جائیں گے۔