کپڑوں سے سخت داغ نکالنے کے چند آسان گھریلو طریقے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اکثر لوگوں کو شکایت ہوتی ہے کہ واشنگ مشین میں کپڑے دھونے سے نا صرف کپڑے جلدی خراب ہو جاتے ہیں بلکہ ان کی مخصوص چمک بھی ختم ہو جاتی ہے۔آج ہم آپ کو کچھ ایسے کارآمد مشورے دے رہے ہیں جن پر عمل کرکے آپ مزید نقصان سے بچ سکتے ہیں۔
واشنگ مشین میں برتن دھونے کا صابن
اگر کپڑوں پر کافی سخت داغ ہوں تو ان کو واشنگ مشین میں دھوتے ہوئے تھوڑا سا برتن دھونے والا لیکوئیڈ صابن یا صابن کے چھوٹے ٹکڑے ڈال کر مشین چلا دیں۔
اس دوران اس بات کا خیال رکھیں کہ ان صابن کی مقدار کافی کم ہو کیوں کہ یہ تیز اثر ہوتے ہیں جن سے کپڑا خراب بھی ہوسکتا ہے۔یہ طریقہ ہاتھ سے کپڑے دھونے میں بھی کپڑے بھگوتے وقت استعمال کیا جاسکتا ہے۔
مہینے میں ایک بار یہ طریقہ آزمائیں
مسلسل کپڑے دھونے سے مشین بھی گندی ہوجاتی ہے اور کپڑوں پر سفید دھبے چھوڑنے لگتی ہے اس کو ختم کرنے کے لئے مہینے میں ایک بار مشین میں پانی بھر کے ایک چمچ سرف اور چار کپ سرکہ ڈال کر مشین چلائیں۔
اس آسان طریقے سے ناصرف مشین اندر سے صاف ہوجائے گی بلکہ کپڑے بھی اچھے دھلیں گے۔
اگر ڈٹرجنٹ ختم ہوگیا ہے تو یہ چیزیں آزمائیں
کپڑے دھوتے ہوئے سرف ختم ہوجائے تو پریشان نہ ہوں بلکہ شیمپو یا گھر میں موجود صابن کے ٹکڑوں کو پگھلا کر انھیں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

کپڑوں کو مشین میں دھونے کے طریقے
واشنگ مشین میں دیا گیا ڈرائیر ایک وقت میں سب کپڑوں کو ایک ہی طرح خشک کرے گا اس لئے کپڑوں کو ان کی نوعیت کے حساب سے سکھائیں۔
اونی کپڑوں کو مشین کے بجائے کھلی ہوا میں بغیر لٹکائے سکھائیں تاکہ ان کی ساخت برقرار رہے۔زیادہ درجہ حرارت پر دھلائی کپڑوں کے تانے بانے اور رنگت کوکمزور کردیتی ہے۔ صرف موٹے کپڑے جیسے تولیہ، کمبل یا بیڈ شیٹ کو زیادہ درجہ حرارت پر دھویا جاسکتا ہے۔