کون سے موبائل فونز ہیں جن پر جلد واٹس ایپ چلنا بند ہوجائے گا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)واٹس ایپ پیغام رسانی کے لئے دنیا کی سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ایپلیکیشن ہے۔واٹس ایپ کی طرف سے ایک اہم خبر جاری کی گئی ہے جس میں موبائل فونز کی ایک لسٹ مہیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ ان موبائل فونز پر 31 مارچ 2022ء کے بعد واٹس ایپ نہیں چلے گا۔
کمپنی کے مطابق واٹس ایپ بند کیے جانے کی کئی وجوہات ہیں جن میں اسپامنگ، فیک نیوز پھیلانا، تبدیل شدہ ایپلیکیشنز استعمال کرنا اور فونز کا اینڈرائیڈ 4.1 یا اس سے پرانے ورژنز استعمال کرنا شامل ہیں۔
جاری کی گئی موبائل فونز کی فہرست میں سام سنگ گلیکسی ٹرینڈ لائٹ، سام سنگ گلیکسی ایس 3 منی، سام سنگ گلیکسی ایکس کور2، سام سنگ گلیکسی کور، ایل جی لوسڈ 2، ایل جی آپٹمس ایف 7، ایل جی آپٹمس ایل 3ڈیوئیل، ایل جی آپٹمس ایل 4، ایل جی آپٹمس ایل 2، ایل جی آپٹمس ایف 3کیو، زیڈ ٹی ای گرانڈ ایس فلیکس، زیڈ ٹی ای وی 956، سونی ایکسپیریا ایم، ہواوے اسینڈ جی 740، ہواوے اسینڈ میٹ، اے ایس سی ڈی 2، آئی فون 6ایس، آئی فون ایس ای اور آئی فون 6ایس پلس شامل ہیں۔

Recent Posts

’کچے میں پولیس اور ڈاکوؤں کا گٹھ جوڑ ہے‘ پیپلز پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے رکن ممتاز چانگ نے دعویٰ کیا…

6 mins ago

بلوچستان حکومت مالی سال 2021-22 میں ایک ارب سے زائد رقم استعمال ہی نہ کر سکی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ…

16 mins ago

کے پی میں ایک حکومت بشریٰ بی بی اور دوسری علی امین چلا رہے ہیں: گورنر کے پی

پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہےکہ صوبے میں اس وقت…

21 mins ago

حتمی احتجاج میں 2 سے 3 لاکھ لوگ نکل آئے تو کافی ہوں گے، شیر افضل مروت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت…

27 mins ago

اسموگ: علی ظفر کا مریم اورنگزیب سے حکومتی پالیسی کی تفصیلات فراہم کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے پنجاب کی سینیئر وزیر مریم…

33 mins ago

موسم سرما میں گیس کی فراہمی کے نئے اوقات کیا ہوں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صارفین کے لیے گیس کے مستقل دباؤ کو برقرار رکھنے کے لیے…

38 mins ago