شاہد آفریدی کی امل منیب سے فلائٹ میں ملاقات، ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت جوڑی اداکار منیب بٹ اور ایمن خان کی بیٹی امل منیب کی فلائٹ میں سابق کرکٹر شاہد آفریدی سے اتفاقاً ملاقات ہو گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس میں امل منیب کو شاہد آفریدی سے ملتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)


اس ویڈیو میں امل کو روک کر شاہد آفریدی کچھ بات کرتے ہیں جس پر امل دلچسپ سے تاثرات کا اظہار کرتی ہے اور پھر وہ اس کے سر پر پیار سے ہاتھ رکھ دیتے ہیں۔
اس ویڈیو کو اب تک 74 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں اور دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔