کیا (ن) لیگ نے پرویز الہیٰ کو وزارت اعلیٰ پنجاب کی پیشکش کر دی ہے ؟ صحافی کے سوال پر مریم نواز نے کیا جواب دیا ؟جانئے

لاہور(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور حمزہ شہباز ’ مہنگائی مکاﺅ مارچ“ کی قیادت کر رہے ہیں اور اسلا م آباد کی طرف رواں دواں ہیں ،جبکہ آج قومی اسمبلی کا اجلاس بھی ہونے جارہاہے جس میں تحریک عدم اعتماد کا معاملہ بھی اٹھایاجائے گا ۔
تفصیلات کے مطابق صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ حکومت کے گھر جانے کے نتائج آ گئے ہیں ، اب تو جشن منانے کا وقت ہے ، عمران خان کے گھر جانے سے پورے پاکستان میں جشن ہو گا، حکومت کے ساتھ کوئی نہیں ہوگا، کیونکہ یہ ڈوب چکی ہے۔ صحافی نے سوال کیا کہ کیا (ن )لیگ نے پرویز الہیٰ کو وزارت اعلیٰ پنجاب کی آفر کی ہے ؟ مریم نواز نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ابھی اسلام آباد جارہے ہیں ، پتہ چل جائے گا آفر کا ،عمران خان کو پتہ ہونا چاہیے تھا کہ اگر عوام کی خدمت نہیں کریں گے تو انہیں گھبرانا ہو گا، نیازی نے اپنی توجہ عوام کی بجائے نوازشریف پر رکھی ۔