“بریانی اور حلوے نے آپ کا کچھ نہیں بگاڑا” کرینہ کپور اور ان کی نند کا دلچسپ جملوں کا تبادلہ

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ کرینہ کپور کی فٹنس سے ان کی دوسری نند صبا علی خان متاثر ہوئے بنا نہ رہ سکیں اور سوشل میڈیا پر اپنی بھابی کی تعریف کر دی۔
کرینہ کپور کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر یوگا کرتے ہوئے نئی ویڈیو شیئر کی گئی جس میں ان کا کہنا تھا کہ بہت بریانی اور حلوہ کھا پی لیا، اب تھوڑا فٹنس پر توجہ دیتے ہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Kareena Kapoor Khan (@kareenakapoorkhan)


اس پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے صبا علی خان کا کہنا تھا کہ بھابی ، بریانی اور حلوے نے آپ کا کچھ نہیں بگاڑا، آپ آج کے دن بھی بہت خوبصورت سمارٹ نظر آ رہی ہیں اور پورا ہفتہ ہی خوبصورت نظر آ تی ہیں جس پر جواب دیتے ہوئے کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ گرمجوشی سے میرے گلے لگی۔