“میرے محبوب کا خط مجھے ملا ہے لیکن شرم کی وجہ سے اس کی تفصیل بیان نہیں کرسکتا ” سلیم صافی کا دلچسپ انکشاف
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان نے حکومت کے خلاف عالمی سازش کا دعویٰ کرتے ہوئے ایک مبینہ خط جلسے میں دکھایا اور دوبارہ جیب میں رکھ لیا، سوشل میڈیا پر بیک گرائونڈ میوزک کیساتھ اسی خط کیساتھ عمران خان کی تصاویر لگا کر ویڈیو سامنے آئی تو سینئر صحافی سلیم صافی نے اس کے بول کی وضاحت کردی۔
😂😂😂 pic.twitter.com/8BRlGr0Hw9
— Shahzad Shafi (@shahzadShafi007) March 27, 2022
ٹوئٹر پر سلیم صافی نے لکھا کہ ” اس پشتو دوگانےکاترجمہ کچھ یوں ہے کہ میرے محبوب کا خط مجھے ملا ہے لیکن شرم کی وجہ سے اس کی تفصیل بیان نہیں کرسکتا۔
جواب میں سہیلیاں پوچھتی ہیں کہ آخر کیا وجہ ہے کہ خط کےمندرجات نہیں بتارہی ہو۔ یہی قوم ، خان سے پوچھ رہی ہے کہ خط دکھا دیا تو بتابھی دیں کہ کس نے بھیجا ہے اور کیا لکھا ہے؟”
اس پشتو دوگانےکاترجمہ کچھ یوں ہےکہ میرے محبوب کا خط مجھے ملا ہے لیکن شرم کی وجہ سے اس کی تفصیل بیان نہیں کرسکتا۔ جواب میں سہیلیاں پوچھتی ہیں کہ آخر کیا وجہ ہےکہ خط کےمندرجات نہیں بتارہی ہو۔ یہی قوم خان سے پوچھ رہی ہے کہ خط دکھا دیا تو بتابھی دیں کہ کس نے بھیجا ہے اور کیا لکھا ہے؟ https://t.co/AbLlihk68x
— Saleem Safi (@SaleemKhanSafi) March 27, 2022
ان کا مزید کہنا تھاکہ “عمران خان کا یہ دعویٰ کہ امریکہ اس کی حکومت کو ختم کرنے کی سازش کررہا ہے ، ایسا ہے کہ جییسے ہمارے دوست طاہراشرفی صاحب دعویٰ کریں کہ سعودی عرب کی حکومت ان کو حکومت سے نکالنے کے لئے سازش کررہی ہے”۔
عمران خان کا یہ دعویٰ کہ امریکہ اس کی حکومت کو ختم کرنے کی سازش کررہا ہے ، ایسا ہے کہ جییسے ہمارے دوست طاہراشرفی صاحب دعویٰ کریں کہ سعودی عرب کی حکومت ان کو حکومت سے نکالنے کے لئے سازش کررہی ہے۔
— Saleem Safi (@SaleemKhanSafi) March 28, 2022