شہباز شریف نے تحریک عدم اعتماد پیش کردی، اپوزیشن ارکان کی گنتی ہوئی تو کتنے موجود تھے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردی ہے۔قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت جاری ہے جس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی جانب سے تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی۔

تحریک پیش ہونے کے بعد ڈپٹی سپیکر نے اپوزیشن کے ارکان کی گنتی کی ہدایت کردی۔ تحریک عدم اعتماد پر 146 ارکان کے دستخط ہیں ۔ کارروائی کو آگے بڑھانے کیلئے 68 ارکان کی حمایت درکار ہے تاہم اپوزیشن کے 161 ارکان اس وقت اسمبلی میں موجود ہیں۔