مریم نفیس کا اپنی شادی پر کیا گیا ڈانس وائرل
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی خوبرو اداکارہ مریم نفیس کی جانب سے اپنی شادی پر کیا گیا ڈانس سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو گیا ہے۔
گزشتہ ہفتے کے اختتام پر مریم نفیس کی مہندی اور نکاح کی تقریبات سے متعدد تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جنہیں انٹرنیٹ صارفین اور مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا تھا۔
View this post on Instagram
مہندی اور نکاح کے بعد اب مریم نفیس کی بارات سے سیکڑوں تصویریں اور ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جس میں دُلہن سمیت پاکستان شوبز انڈسٹری کے متعدد فنکاروں نے ڈانس فلور پر ہلہ گلہ، رقص کر کے خوب رنگ جمایا ہے۔
View this post on Instagram
مریم نفیس نے اپنی شادی کے اہم ترین دن کے لیے روایتی رنگ لال کا انتخاب کیا تھا، مریم نفیس نے شرارے کے ساتھ لمبی فراک پہنی ہوئی تھی جبکہ اُن کے دولہے نے سیاہ شیروانی کا انتخاب کیا تھا۔
View this post on Instagram
یہ جوڑا اپنی شادی پر بے حد خوش اور پر اعتماد ساتھیوں ، فنکاروں اور رشتے دوراں کے ہمراہ تصویریں بنواتے نظر آیا۔
مریم نفیس کی شادی سے وائرل ہوتی اِن ویڈیو میں اداکارہ مریم نفیس کو اپنے نئے نویلے دولہے، اداکارہ ہاجرہ یامین، منشا پاشا، جبران ناصر، عثمان خالد بٹ، ادکار احمد علی اکبر و دیگر شامل ہیں۔
اِن ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جہاں مریم نفیس نے ڈانس کر کے اپنی شادی خوب انجوائے کی ہے وہیں اُن کے ساتھی فنکاروں نے بھی خوب رقص کیا اور شادی کو یادگار بنا دیا ہے۔