ایشٹن اگر کورونا کا شکار، سیریز سے باہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرکٹ آسٹریلیا نے ایشٹن اگر کے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوجانے کی تصدیق کردی . آسٹریلوی کھلاڑی ایشٹن اگر کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جبکہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں اور اسٹاف کے کووڈ ٹیسٹ کی رپورٹ کلیئر آئی ہے .


کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ ٹیم کے فزیو تھراپسٹ برینڈن ولسن کا بھی کووڈ ٹیسٹ آج مثبت آیا ہے .
اس سے قبل جوش انگلس کا بھی کوویڈ ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا جس کی تصدیق کرکٹ آسٹریلیا نے کی تھی . واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ شیڈول ہے .

. .

متعلقہ خبریں