فردوس عاشق کا ن لیگ میں شمولیت کی خبروں پر ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان کی سابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فرودس عاشق اعوان نے ن لیگ میں شمولیت کے حوالے سے خبروں پر ردعمل دے دیا۔
فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں ایسی تمام خبروں کو جعلی اور من گھڑت قرار دیا۔


انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر میرے بارے میں ن لیگ میں شمولیت کے حوالے سے گردش کرنے والی خبر من گھڑت، بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ فرودس عاشق اعوان کی جانب سے مسلم لیگ ن میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا جارہا ہے۔
فردوش عاشق اعوان کی جانب سے ن لیگ کی اعلیٰ قیادت تک یہ پیغام معروف گلوکار وارث بیگ کے ذریعے پہنچایا گیا جنہوں نے گزشتہ ہفتے لندن میں نواز شریف اور اسحاق ڈار سے ملاقات کی تھی۔