فردوس عاشق کا ن لیگ میں شمولیت کی خبروں پر ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان کی سابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فرودس عاشق اعوان نے ن لیگ میں شمولیت کے حوالے سے خبروں پر ردعمل دے دیا .
فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں ایسی تمام خبروں کو جعلی اور من گھڑت قرار دیا .


انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر میرے بارے میں ن لیگ میں شمولیت کے حوالے سے گردش کرنے والی خبر من گھڑت، بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے . خیال رہے کہ گزشتہ روز یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ فرودس عاشق اعوان کی جانب سے مسلم لیگ ن میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا جارہا ہے .
فردوش عاشق اعوان کی جانب سے ن لیگ کی اعلیٰ قیادت تک یہ پیغام معروف گلوکار وارث بیگ کے ذریعے پہنچایا گیا جنہوں نے گزشتہ ہفتے لندن میں نواز شریف اور اسحاق ڈار سے ملاقات کی تھی .

. .

متعلقہ خبریں