اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی سوشل میڈیا و دیگر شعبے تا حال اپنی پسندیدہ فنکار جوڑی، اداکارہ سجل علی اور اداکار احد رضا میر کی طلاق کی خبروں سے پھیلنے والی افسردگی سے باہر نہیں آ سکے ہیں جبکہ اس طلاق سے متعلق اب ایک نیا دعویٰ سامنے آ گیا ہے .
سوشل میڈیا پر گزشتہ روز صحافی مطلوب طاہر کا ایک ویڈیو بیان وائرل رہا جس میں اُن کی جانب سے سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان ہونے والی طلاق کی وجہ احد رضا میر کے دل پھینک اور متعدد معاشقوں کو ٹھہرایا گیا تھا .
صحافی مطلوب طاہر کا کہنا تھا کہ پاکستان شوبز انڈسٹری میں سب ہی جانتے ہیں کہ احد رضا میر کیسی طبیعت کے مالک انسان ہیں، احد رضا میر ایک دل پھینک فنکار ہیں .
actually there are different rumours i heard and one of them included Hania's name and ig her fans know it well....
— areeba❤️ (@sahadfanatics) March 23, 2022
مطلوب طاہر کا اپنی ویڈیو میں کہنا تھا کہ احد رضا میر ایک بار شوبز انڈسٹری ہی کی ایک اداکارہ (مشہور اسٹار) کے ساتھ پکڑے گئے تھے .
Ahad and Hania?
— 💚🤍💚 (@usshei) March 24, 2022
مطلوب طاہر کی اس ویڈیو کا وائرل ہونا ہی تھا کہ اب ایک نیا دعویٰ سامنے آ گیا ہے جس میں کہا جا رہا ہے اس جوڑی کی علیحدگی اداکارہ ہانیہ عامر کے سبب ہوئی ہے .
Ahad is dating hania 😖 meri friend bol rahe thi 😢
— SAMAN SHEIKH (@samanmehmoodd) March 24, 2022
ناصرف مطلوب طاہر بلکہ انٹرنیٹ صارفین بھی اب اس کہانی میں ہانیہ عامر کا نام لے رہے ہیں اور دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ شادی سجل علی کی وجہ سے نہیں بلکہ احد رضا میر کے مختلف معاشقوں کے سبب ٹوٹی ہے .