سجل اور احد کی علیحدگی کا معاملہ: احد کی والدہ کی چیٹ لیک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار احد رضا میر اور اداکارہ سجل علی کی مبینہ طلاق سے متعلق نئے سنسنی خیز دعوؤں کے بعد اب احد کی والدہ کی چیٹ کا اسکرین شاٹ منظرِ عام پر آگیا ہے۔

حال ہی میں احد رضا میر کے انسٹاگرام پر موجود فین پیج کی جانب سے ایک پوسٹ شیئر کی گئی جس میں اداکار کی والدہ ثمرہ رضا میر کی چیٹ کا اسکرین شاٹ موجود ہے۔

چیٹ میں انہوں نے طلاق کی خبروں سے متعلق لکھا تھا کہ آپ ان دونوں کے لیے دعا کرو، آپ کی محبت کا شکریہ۔

9 2 3 300x286

9 3 300x168

احد اور سجل کی مبینہ طلاق سے متعلق نیا سنسنی خیز دعویٰ
گزشتہ روز احد رضا میر اور سجل علی کی مبینہ طلاق سے متعلق نیا سنسنی خیز دعویٰ سامنے آیا۔

سوشل میڈیا پر ڈیجیٹل کریئٹر راجا مطلوب کی ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں وہ احد رضا میر کے مبینہ افیئرز سے متعلق کچھ دعوے کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ اگر احد سچ بولیں تو آپ کو پتا چل جائے گا کہ طلاق کی اصل وجہ کیا ہے۔


ڈیجیٹل کریئٹر نے اپنی اس ویڈیو میں بتایاکہ شوبز شخصیات احد کو جانتی ہیں کہ وہ کس قسم کے انسان ہیں اور ان کے کتنے افیئرز ہیں اگر وہ یہ بتادیں تو ان کے پاس بڑا آدمی بننے کا چانس ہے۔

انہوں نے اپنی اس ویڈیو میں سجل علی کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہارکیا۔

بالآخر سجل علی نے بڑا قدم اٹھا لیا
سجل علی نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نام کے ساتھ جڑا شوہر احد رضا میر کا نام ہٹا دیا۔

احد اور سجل کی جانب سے ان افواہوں کی تصدیق یا تردید باضابطہ طور پر نہیں کی گئی لیکن اداکارہ کی انسٹا پروفائل کے اسکرین شاٹ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہیں۔

9 4 300x150

ان اسکرین شاٹس میں باآسانی دیکھا جا سکتا ہے کہ سجل علی نے اپنے نام کے ساتھ لگا اپنے شوہر، احد رضا میر کا نام ہٹا دیا ہے۔

شادی کے بعد سجل نے انسٹا گرام پر ’سجل احد میر‘ لکھ لیا تھا جب کہ اب انہوں نے اپنے نام کے ساتھ احد رضا میر کا نام ہٹاتے ہوئے صرف ’سجل علی‘ کردیا ہے۔

9 5 300x80

9 6 300x74

یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ احد رضا میر نے سجل علی کی چھوٹی بہن اداکارہ صبور علی کی شادی میں بھی شرکت نہیں کی تھی۔

9 7 300x150

اداکار جوڑی کے مداح بھی افسردہ ہوگئے
اس حوالے سے مداحوں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

9 8 300x171

ایک مداح نے لکھا کہ یہ نہیں ہونا چاہیے تھا، سجل اپنی زندگی میں خوشیوں کی مستحق ہیں، یہ دونوں ایک دوسرے کے لیے بنے ہیں۔
اداکار جوڑی کے ایک مداح نے افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے معلوم نہیں لیکن اس صورتحال کے بعد مجھے رونا آرہا ہے۔دیگر مداحوں نے سجل کے بہتر مستقبل کے لیے دعا کی اور انہیں خوش رہنے کا مشورہ دیا۔