اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب میں بدلتے ہوئے سیاسی منظر نامے میں مسلم لیگ ن کی جانب سے حکمراں جماعت پاکستان تحریکِ انصاف کے جہانگیر ترین گروپ سے رابطہ کیا گیا ہے . ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ترین گروپ سے پنجاب میں بھی تعاون مانگ لیا ہے .
کن ن لیگی رہنماؤں نے عون چوہدری سے رابطہ کیا؟
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماؤں ایاز صادق، سعد رفیق اور عطاء اللّٰہ تارڑ نے ترین گروپ کے رہنما عون چوہدری سے رابطہ کیا ہے .
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہونے والے ٹیلی فونک رابطے میں باہمی سیاسی تعاون پر بات چیت ہوئی ہے . ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے جہانگیر ترین گروپ کو سیاسی تعاون کے تمام امور پر تعاون کا عندیہ دے دیا گیا ہے .
حمزہ شہباز پہلے ہی ملاقات کر چکے
واضح رہے کہ حمزہ شہباز پہلے ہی ترین گروپ سے ملاقات کر چکے ہیں .