سارے فساد کی جڑ فواد چوہدری ہیں، شہباز گِل
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل نے اپوزیشن کی مت مارنے کی وجہ فواد چوہدری کو قرار دے دیا۔
سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹ پر ایک مختصر ویڈیو کِلپ شیئر کیا گیا جس میں شہباز گِل اور فواد چوہدری کو امر بالمعروف جلسے میں اسٹیج پر خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
Some light moments from Islamabad Jalsa stage between Federal Minister @fawadchaudhry and SAPM @SHABAZGIL #IamImranKhan pic.twitter.com/UJb56HH7pW
— PTI (@PTIofficial) March 29, 2022
ویڈیو بنانے والا شخص دونوں سے مخاطب ہو کر کہتا ہے کہ آپ دونوں نے تو اپوزیشن کی ایسی کی تیسی کردی ہے، جواب میں فواد چوہدری کہتے ہیں کہ ’مت ماردی ہے‘۔
اس معاملے پر رائے مانگی تو شہباز گِل نے کہا کہ اس سارے فساد کی جڑ فواد چوہدری ہے۔