سارے فساد کی جڑ فواد چوہدری ہیں، شہباز گِل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل نے اپوزیشن کی مت مارنے کی وجہ فواد چوہدری کو قرار دے دیا .
سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹ پر ایک مختصر ویڈیو کِلپ شیئر کیا گیا جس میں شہباز گِل اور فواد چوہدری کو امر بالمعروف جلسے میں اسٹیج پر خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے .


ویڈیو بنانے والا شخص دونوں سے مخاطب ہو کر کہتا ہے کہ آپ دونوں نے تو اپوزیشن کی ایسی کی تیسی کردی ہے، جواب میں فواد چوہدری کہتے ہیں کہ ’مت ماردی ہے‘ .
اس معاملے پر رائے مانگی تو شہباز گِل نے کہا کہ اس سارے فساد کی جڑ فواد چوہدری ہے .

. .

متعلقہ خبریں