کراچی (قدرت روزنامہ)رہنما پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) ارشد وہرہ کا کہنا ہے کہ عوام سےکوئی مخلص نہیں، بٹوارے ہو رہے ہیں،منسٹریاں اور گورنر شپ دی جا رہی ہیں .
کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ایس پی رہنما ارشد وہرہ نے کہا کہ 30جنوری کو ہم نےدھرنا دیا اور 4 فروری کو پی پی سے معاہدہ ہوا، معاہدے میں جو نکات لکھے تھے ان پر ناصر شاہ نے دستخط کیے تھے .
ارشد وہرہ کاکہنا تھا کہ ہم سے کئے گئے اس معاہدے پر عمل درآمد نہیں ہوا ہے . انہوں نے کہاکہ لوگوں کی باتیں مانی جارہی ہیں ، منسٹریاں اور گورنر شپ دی جا رہی ہیں .