فرانسیسی لڑکی کی قبولِ اسلام کے بعد پاکستانی نوجوان سے شادی

عارف والا(قدرت روزنامہ)پاکستانی لڑکے سے محبت میں گرفتار ہونے والی فرانسیسی دوشیزہ پاکستان پہنچ کر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئی۔عارف والا کے رہائشی علی رضا کی فرانسیسی لڑکی جیمن سے دوستی سوشل میڈیا پر پروان چڑھی، اور وہ شادی کرنے اپنی والدہ کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئی۔
پنجاب کے شہر پاکپتن کے ضلع عارف والا کے رہائشی علی رضا سے شادی اور اسلام قبول کرنے کے بعد جیمن نے اپنا نام زویا رکھ لیا۔


تحصیل کچہری میں مراد بھٹی ایڈووکیٹ اور رانا احسان اسلم ایڈووکیٹ نےلڑکی کو کلمہ طیبہ پڑھا کر مسلمان کیا۔
فرانسیسی لڑکی اور علی رضا دونوں کو عدالت میں پیش کر کے انکا اسلامی طریقے سے نکاح کروا دیا گیا۔گزشتہ سال اپریل میں بھی ایسی ہی خبر سامنے آئی تھی جب محبت کی مثال قائم کرتے ہوئے ایک امریکی خاتون اپنی محبت سے ملنے پاکستان پہنچی تھی۔