گیم اوور عمران خان، شازیہ مری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے رات گئے بننے والی نئی صورتحال پر ردعمل دیا ہے۔
ایم کیو ایم اور متحدہ اپوزیشن کے درمیان معاہدہ طے پا جانے کے بعد شازیہ مری نے ٹوئٹر پر لکھا ’’گیم اوور عمران خان‘‘۔


واضح رہے کہ تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر متحدہ اپوزیشن اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے۔ معاہدے پر دستخط کے وقت مولانا فضل الرحمٰن، شہباز شریف، آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری بھی موجود تھے۔