کھیل ختم، مبارک ہو پاکستانیوں ۔۔ بلاول بھٹو نے اچانک پاکستانیوں کو کون سی خوشخبری دے دی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اب عمران خان چلے جائیں گے، اپوزیشن جیت گئی۔ ہوا کچھ یوں ہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے رات گئے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہہ ڈالا کہ متحدہ اپوزیشن کے ایم کیو ایم سے معاملات طے پا گئے ہیں۔
اب ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی اور پی پی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی مذکورہ معاہدے کی توثیق کریں گی۔


اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم انشاء اللہ آج میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کر دیں گے۔ یہاں یہ بھی واضح کر دینا بہت ضروری ہے کہ دونوں جماعتوں کے درمیان تحریک عدم اعتماد پر ایک دوسرے کا ساتھ دینے کیلئے یہ معاہدہ کل رات گئے ہوا۔
اور اب یوں لگتا ہے کہ ایم کیو ایم کے شامل ہونے سے اپوزیشن جماعتیں اور بھی زیادہ طاقتور ہو جائیں گی۔