نیمل خاور کا اپنی بہن کے ساتھ ڈانس، ویڈیو وائرل
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی مشہور اداکار حمزہ عباسی کی اہلیہ اور سابق اداکارہ نیمل خاور کی اپنی بہن کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کے مخلتف پیجز پر اداکارہ کی ایک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔
انہوں نے حال ہی میں اپنے ایک خاندان کی شادی کی تقریب میں شرکت کی جس میں نیمل خاور کو اپنی بہن کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس ویڈیو کو انکے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور مخلتف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔یاد رہے کہ معروف اداکار حمزہ علی عباسی اور اداکارہ نیمل خاور 2019 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، ان کے ہاں 30 جولائی 2020 کو بیٹے کی پیدائش ہوئی، جس کا نام مصطفیٰ عباسی ہے۔