یومِ پاکستان پریڈ میں آرمی چیف سے ہونے والی گفتگو کے بارے میں مایا علی نے بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ مایا علی نے یومِ پاکستان پریڈ کی تقریب کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے ہونے والی گفتگو کے بارے میں تفصیلات بتا دی ہیں .
سوشل میڈیا پر لائیو سیشن کے دوران ایک صارف کی جانب سے سوال کیا گیا جس کے جواب میں مایا علی نے بتایا کہ ‘آرمی چیف نے میرے کام کی تعریف کی، حال ہی میں میرے کیے گئے پروجیکٹ ’جو بچھڑ گئے‘ میں میرے کردار کو سراہا’ .

اداکارہ نے مزید کہا کہ انہوں نے میرے لیے تعریفی کلمات کہے کہ آپ بہترین کام کرتی ہیں، اور وہ لمحہ میرے لیے بہت خاص تھا .
واضح رہےکہ یومِ پاکستان پریڈ کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سپراسٹارز سے ملاقات کی تھی ، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر نا صرف وائرل ہوئی بلکہ بے حد پسند بھی کی گئی .
آرمی چیف نے پریڈ میں شرکت کرنے والے جن شوبز ستاروں سے ملاقات کی تھی ان میں حریم فاروق، سجل علی، مایا علی اور وہاج علی شامل تھے . سوشل میڈیا پر موجود اس ویڈیو میں با آسانی دیکھا جا سکتا ہےکہ آرمی چیف اداکارہ مایا علی سے گفتگو کررہے ہیں . آرمی چیف کی بات سُن کر مایا علی جواب میں احترام سے اُن کا شکریہ ادا کرتی نظر آرہی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں