یومِ پاکستان پریڈ میں آرمی چیف سے ہونے والی گفتگو کے بارے میں مایا علی نے بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ مایا علی نے یومِ پاکستان پریڈ کی تقریب کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے ہونے والی گفتگو کے بارے میں تفصیلات بتا دی ہیں۔
سوشل میڈیا پر لائیو سیشن کے دوران ایک صارف کی جانب سے سوال کیا گیا جس کے جواب میں مایا علی نے بتایا کہ ‘آرمی چیف نے میرے کام کی تعریف کی، حال ہی میں میرے کیے گئے پروجیکٹ ’جو بچھڑ گئے‘ میں میرے کردار کو سراہا’۔اداکارہ نے مزید کہا کہ انہوں نے میرے لیے تعریفی کلمات کہے کہ آپ بہترین کام کرتی ہیں، اور وہ لمحہ میرے لیے بہت خاص تھا۔
واضح رہےکہ یومِ پاکستان پریڈ کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سپراسٹارز سے ملاقات کی تھی ، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر نا صرف وائرل ہوئی بلکہ بے حد پسند بھی کی گئی۔
آرمی چیف نے پریڈ میں شرکت کرنے والے جن شوبز ستاروں سے ملاقات کی تھی ان میں حریم فاروق، سجل علی، مایا علی اور وہاج علی شامل تھے۔سوشل میڈیا پر موجود اس ویڈیو میں با آسانی دیکھا جا سکتا ہےکہ آرمی چیف اداکارہ مایا علی سے گفتگو کررہے ہیں ۔آرمی چیف کی بات سُن کر مایا علی جواب میں احترام سے اُن کا شکریہ ادا کرتی نظر آرہی ہیں۔

Recent Posts

برازیل میں بارشوں نے تباہی مچادی؛ 29 ہلاک اور 60 لاپتا

برازیلیا(قدرت روزنامہ) برازیل میں ہونے والی شدید بارشوں میں 10 ہزار سے زائد افراد بے…

14 mins ago

گزشتہ ہفتے 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 18 کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں مسلسل تیسرے ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں کمی کا…

31 mins ago

بیوی پر تیزاب پھینکنے والے شوہر کو 14 سال قید بامشقت، 10 لاکھ جرمانہ

کراچی(قدرت روزنامہ)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی نے بیوی پر تیزاب پھینکنے والے شوہر کو…

40 mins ago

بلوچستان میں کسانوں سے 5 لاکھ ٹن گندم خریداری شروع کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان حکومت نے کسانوں سے 5 لاکھ ٹن گندم خریداری کا عمل شروع…

51 mins ago

عالمی یومِ صحافت پر خضدار میں دھماکا، صدر پریس کلب صدیق مینگل جاں بحق

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے ضلع خضدار میں ہونے والے دھماکے میں پریس کلب کے صدر…

60 mins ago

فیض آباد دھرنا کیس؛ وفاقی حکومت کی نظرثانی اپیل سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) فیض آباد دھرنا کیس میں وفاقی حکومت کی نظرثانی اپیل سماعت کے…

1 hour ago