وزیراعظم کی جانب سے لہرائے گئے خط میں کیا تھا؟ ڈاکٹر عامر لیاقت نے وزیراعظم کو چیلنج کر دیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کا کہنا ہے “جنرل غلام محمد عمر کے صاحبزادے اسد عمر سے پوچھنا چاہتا ہوں، خط پہلے اپنے اراکین اسمبلی کو کیوں نہیں دکھاتے؟ ہم کیا رنڈی کے بچے ہیں؟
“ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عامر لیاقت نے کہا “عمران خان کے پاس اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کے (کیبل) مراسلے کے سوا کچھ نہیں وزیراعظم کو پارٹی رکن کے حیثیت سے چیلنج کرتا ہوں وہ مجھے مراسلہ دکھادیں اگر اس کے سوا کچھ اور نکلا تو استعفی دے کر گھر چلا جاؤں گا۔”انہوں نے مزید کہا “حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں کیا رنڈی کے بچوں کی طرح ڈی چوک پر ٹھمکے لگانا ہماری شناخت بن کر رہ گیا ہے ۔”