وزیراعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم عمران خان ملک کی بدلتی صورتحال پر آج شام قوم سے خطاب کریں گے . وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے،عمران خان کھڑا ہوا ہے، آخری بال تک لڑے گا .


انہوں نے یہ بھی کہا کہ تین تاریخ کو تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہے . وزیر داخلہ شیخ رشید نے یہ بھی بتایا کہ آج کابینہ میٹنگ ہے .
شیخ رشید نے کہا کہ سیاست شروع ہوگئی ہے، میں نے کہا تھا کہ 72 گھنٹے کی سیاست ہے . انہوں نے کہا کہ ڈھائی بجے کابینہ کا ایمرجنسی اجلاس ہے، فواد صاحب نے دس صحافیوں بلایا ہوا ہے .

. .

متعلقہ خبریں