ناظم جوکھیو کی بیوہ نے مرکزی ملزمان جام اویس اور جام کریم کو معاف کردیا

کراچی (قدرت روزنامہ)وکلا نےعدالت کو آگاہ کیا ہے کہ ناظم جوکھیو کی بیوہ نے مرکزی ملزمان جام اویس اور جام عبدالکریم کو معاف کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ناظم جوکھیو قتل کیس میں وکلا نےعدالت کو بتایا کہ معافی نامہ اور معاہدہ جلد عدالت میں پیش کردیں گے۔
عدالت نے ملزمان سالار، دھنی اور دیگر کی عبوری ضمانت میں گیارہ اپریل توسیع کردی۔ ملزمان ملیر کورٹ سے ضمانت منسوخ ہونے پر فرار ہوگئے تھے۔
شیریں جوکھیو کا ویڈیو بیان
ناظم جوکھیو کی فیملی نے رکن قومی اسیمبلی جام عبدالکریم جوکھیو سمیت تمام ملزمان کو خون معاف کر دیا۔ناظم جوکھیو کی بیوی شیریں جوکھیو کی ویڈیو منظرعام پر آ گئی۔
ویڈیو بیان میں ناظم جوکھیو کی بیوہ شیری جوکھیو نے کہا کہ میں بہت مجبور ہوں میرے گھر والوں نے میرا ساتھ چھوڑ دیا ہے اپنے بچوں کی خاطر میں نے سب ملزمان کو چھوڑ دیا۔شیری جوکھیو نے کہا ہے کہ میں نے فیصلہ اللہ تعالٰی پر چھوڑا ہے، جنہوں نے میرا ساتھ دیا میں ان کی شکر گذار ہوں اور اس ویڈیو کہ ذریعے سب کو بتانا چاہتی ہوں کہ میں مزید نہیں لڑسکتی۔
شیریں جوکھیو نے ویڈیو میں یہ بھی کہا کہ میں ایک وفادارعورت ہوں میں کیس لڑنا چاھتی تھی لیکن میرے اپنوں نے ہی میرا ساتھ چھوڑ دیا ،جو بچوں والے ہیں وہ میری مجبوری سمجھ سکتے ہیں۔