منیب بٹ کا ریحام خان سے متعلق انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار منیب بٹ نے عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’جانان‘ سے متعلق انکشاف کیے ہیں۔
گزشتہ دنوں ریحام خان نے شوبز ستاروں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور کہا تھا کہ یہ دیکھ کر بہت دکھ ہوا کہ وہ اداکار جن کی ہم ان آن اسکرین ٹیلنٹ کی وجہ سے عزت کرتے ہیں وہ بےشرمی کے ساتھ اس اقتدار کی آواز بنے ہوئے ہیں جو بس اپنے جانے کے راستے پر ہے۔


اداکار منیب بٹ نے ریحام خان کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’آپ نے اپنی فلم جانان کے لیے بھاری سرمایہ کاری حاصل کی۔‘
منیب بٹ نے یہ انکشاف بھی کیا کہ فلم کے سیٹ کا فرنیچر تک انہوں نے عمران خان کا نام استعمال کر کے لوگوں سے مفت میں لیا تھا۔
اداکار نے ریحام خان سے کہا کہ بڑے پن کا مظاہرہ کریں اور ہم پر تنقید بھی نہ کریں۔