اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نیند جسم کو آرام دینے کے ساتھ دن کی بھر کی ٹوٹ پھوٹ کی مرمت کا اہم کام بھی انجام دیتی ہے . یہی وجہ ہے کہ ماہرین گہری اور پرسکون کی اہمیت پر زور دیتے ہیں اور اس ضمن میں وہ تمام محرکات جو نیند میں خلل کا سبب بنتے ہیں انہیں دور کرنے کے لئے مفید مشورے بھی دیتے ہیں .
یوں تو گہری اور پر سکون نیند کے لئے جہاں سونے سے دوگھنٹے قبل کھانا کھانا، میٹھےمشروبات سے پرہیز، اسکرین نہ دیکھنا اوراندھیرا بہت زیادہ اہمیت رکھتا ہے وہی خواب گاہ یعنی کمرے کا درجہ حرارت بھی بنیادی کردار ادا کرتا ہے اور یہ درست نہ ہو تو اس مقصد کے حصول میں رکاوٹ کا باعث بنتا ہے .
آپ نے اکثر یہ محسوس کیا ہوگا کہ بہت زیادہ گرم یا سرد موسم میں آپ کے لئے گہری نیند لینا قدرے دشوار ہوجاتا ہے تو نیند کے لئے درست درجہ حرارت کونسا ہے جو جسم کے فوری اور گہری نیند کے حصول میں مدد گار ثابت ہو .
کمرے کا درجہ حرارت نیند کے معیاراور اس کی مقدار پر اثر انداز ہوتا ہے جبکہ اس کے پیچھے سائنسی وجہ ہے لہذا درجہ حرارت کو ترجیح دینا اصل میں صحت مند نیند کی عادت کوفروغ دینے اور معیاری نیند کے حصول کا بہترین طریقہ ہوسکتا ہے یہ بات سب ہی جانتے کہ پرسکون نیند مجموعی صحت کی ضامن ہے .
ماہرین نے درست درجہ حرارت جاننے کے لئے ایک تحقیق کی اور نتائج کے مطابق نیند کے لئے بہترین ماحول وہ ہے جو ٹھنڈا ہو، یعنی 60 سے 70 ڈگری فارن ہائٹ یعنی 15 سے 21 ڈگری سینٹی گریڈ ہونا چاہئے .
جبکہ 72 ڈگری ہارن ہائٹ یعنی 22 ڈگری سینٹی گریڈ کو نیند کے لئے بہترین درجہ حرارت قرار دیا گیا ہے . یہ درجہ حرارت جسم کے بنیادی درجہ حرارت کے طریقہ کار کے ساتھ کام کرکے نیند کے لئے موزوں ترین ماحول بناتا ہے، رات میں جسمانی درجہ حرارت میں تغیرات آتے رہتے ہیں اوریہ سب ہارمون کے ذریعے کنٹرول ہوتے ہیں جیسے شام ہوتی ہے آپ کے دماغ میں میلا ٹونن کا اخراج شروع ہوجاتا ہے جو نیند لانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور یہ اشارہ دیتا ہے کہ اب نیند کاوقت ہے
جبکہ اس کے برعکس صبح میں یہ کم ہونا شروع ہوجاتا ہے اورجسم کویہ پیغام ملتا ہے کہ اب جاگنے کا وقت ہے . رات میں کمرے کا درجہ حرارت کم ہوگا تو یہ میلاٹونن کی پیداواربڑھانے میں اہم کردارادا کرے گا اور اس طرح پرسکون نیند کے حصول میں مدد فراہم کرے گا .
کمرے کا درجہ حرارت جسمانی درجہ حرارت کوکم کرکے نیند کے معیار کو بہتر بناتا ہے زیادہ گرم ماحول میں جسم کا بنیادی درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے جو بے سکونی کا باعث بنتا ہے اور نیند میں خلل پیدا کرتا ہے اس طرح رات بھر جاگنا آپ کی کام پر توجہ اور کاردگی کو بری طرح متاثر کرتا ہے .
موسم گرما کی آمد آمد ہے تو اس کے لئے ضروری ہے کہ کمرے کےساتھ جسم کوبھی ٹھنڈا رکھنے کے لئے سونے قبل نہالیا جائے تو بہتر ہے اس طرح یہ میلا ٹونن کے اخراج میں مدد فراہم کرے گا ساتھ ہی بستروں کی چادروں کونرم سوتی اور ہلکے رنگ کا ہونا ضروری ہے . کمرے کی کھڑکیا بھی کھلی رکھیں تاکہ تازہ ہوا کا گزر ہوتا رہے .