دھمکی آمیز خط دکھانے کے اعلان کے بعد سینئر صحافی وزیراعظم ہاﺅس میں پونا گھنٹہ بیٹھے رہے پھر کیا ہوا؟ صحافی عامر الیاس نے دعویٰ کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کے دوران دھمکی آمیز خط دکھانے کا اعلان کیا لیکن جب صحافی وزیراعظم ہاﺅس پہنچے تو انہیں پونا گھنٹہ بٹھانے کے بعد واپس بھیج دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی عامر الیاس رانا نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” حکومت کے مطابق جو بہت ہی سینئر صحافی تھے انہیں وزیراعظم ہاو¿س میں پونا گھنٹہ بٹھا کر وزیراعظم سے ملاقات کے بغیر واپس بھجوا دیا گیا۔“ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس دوران وزراءکو دھمکی آمیز خط دکھایا گیا اور مشاورت کی گئی ۔ دوسری جانب اپوزیشن اپنی نمبر گیم پوری کر چکی ہے اور اس کا مظاہر بھی کر چکی ہے جس کے بعد تحریک انصاف کی حکومت کی اسمبلی میں اکثریت ختم ہو گئی ہے ۔