وزیر اعظم کو ایک اور جھٹکا، ایم کیو ایم باضابطہ طور پر متحدہ اپوزیشن کے ساتھ بیٹھ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ایم کیو ایم باضابطہ طور پر متحدہ اپوزیشن کے ساتھ بیٹھ گئی ، خالد مقبول صدیقی نے متحدہ اپوزیشن کے رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک امتحان کا مرحلہ ہے جس سے قومی یقادت کو گزرنا ہے ، آج کا دن دعاؤں کا دن ہے ، اللہ میں اس قابل بنائے ، میں امید کرتا ہوں کہ اس بار ہم دعوؤں سے زیادہ ارادون کے ساتھ آگے بڑھیں ۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ ہم نے آپ کے ساتھ جو چلنے کا فیصلہ کیاہے اس میں کوئی ذاتی تو کیا جماعتی مفاد بھی نہیں ہے ، معاہدے اور مطالبے کی ایک ایک شق ان عوام اور علاقوں کیلئے جن کی نمائندگی ہم 35 سال سے کر رہے ہیں ، یہ علاقے اب توجہ کے مستحق ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ ان کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے ، ہمیں اللہ سرخرو کرے کہ ہم نے تمام مفادات پر ملکی مفادات کو ترجیح دی ہے ۔
رہنما ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ میں سب سیاسی جماعتوں سے درخواست کرتا ہوں کہ ہم ایک اچھے دور کا آغاز کریں جہاں سیاسی انتقام کا سلسلہ روا نہ رکھا جائے ، تہذیب کی زبان اور برداشت کا ماحول پیدا کریں ۔