آج شام کو فواد چودھری ،2 دن کے بعد ملتان سے وفاقی وزیر کو سرپرائز ملے گا، سینئر صحافی حامد میر کا دعویٰ
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سینئر صحافی حامد میر نے کہا کہ عمران خان بہت سرپرائز دے چکے ہیں ، آج شام کو وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری جبکہ 2 دن کے بعد ملتان سے وفاقی وزیر کو سرپرائز ملے گا۔
نجی ٹی وی “جیو نیوز” کی ٹراسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا وزیر اعظم کے خط پر بہت سی باتیں ہو چکی ہیں ، اب ہر گزرتے دن کے ساتھ ایسے حقائق سامنے آئیں گے کہ وزیر اعظم کا کیس کمزور سے کمزور ہوتا چلا جائے گا بلکہ شائد یہ ان کے خلاف ہی کیس بن جائے ۔ فواد چودھری اور دوسرے وفاقی وزیر کیلئے سرپرائز ہوگا کہ ان کے خاندان کے اپنے لوگ ہی ان کا ساتھ جوڑ جائیں گے ۔حامد میر نے مزید کہا کہ کچھ دیر پہلے بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) شدید مشکل میں آگئی ہے کیوں کہ بہت بڑی تعداد میں ارکان قومی و صوبائی اسمبلی مسلم لیگ (ن) میں شرکت کرنا چاہتے ہیں ، شہباز شریف بہت زیادہ ملاقاتیں کر رہے ہیں ، اب تو انہوں نے کچھ لوگوں کو اپنے گیٹ پر بھی بٹھا دیا ہے ۔
سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ سپیکر نے عدم اعتماد کی تحریک کو ملتوی کیا مگر اس کا بھی وزیر اعظم کو نقصان ہوا ، اگر پہلے تحریک پر ووٹنگ ہوتی تو عمران خان کے ساتھ زیادہ لوگ تھے مگر اب تو مسلم لیگ (ق) کے سوا کوئی ساتھ نہیں ، ابھی ووٹنگ میں چار روز ہیں اور ان 4روز میں بھی وزیر اعظم کو مسلسل خسارہ ہوگا۔