چوہدری پرویز الہیٰ کے ساتھ دھوکہ؟ گورنر ہاﺅس پنجاب سے اعلان ہو گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ترجمان گورنر ہاﺅس کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور کرنے کی خبروں کی تردید کر دی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ترجما ن گورنر ہاﺅس نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ گورنر پنجاب چوہدری سرور کو فی الحال وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفیٰ موصول نہیں ہواہے ، وزیراعلیٰ کے استعفے کی منطوری کی خبروں میں صداقت نہیں ہے ۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ق لیگ کے مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے وزارت اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کو دینے کی رضامندی ظاہر کر دی تھی جبکہ عثمان بزدار سے استعفیٰ لیے جانے کی خبریں بھی منظر عام پر آئیں ۔ اس کے علاوہ عثمان بزدار نے بھی استعفیٰ دینے کی تصدیق کر تے ہوئے بیان جاری کیا تھا ۔
لیکن اب پانسہ پلٹ چکاہے ، ق لیگ کی حمایت بھی ممکنہ طور پر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو خطرے سے نہ نکال پائے کیونکہ اتحادی جماعت ایم کیوایم نے اپنا ووٹ اپوزیشن کے حق میں ڈال دیاہے جس سے پی ٹی آئی کی قومی اسمبلی میں اکثریت اب قائم نہیں رہی ہے ۔