کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی 3 روپے 27 پیسے فی یونٹ مہنگی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے کراچی کے شہریوں کے لیے بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 27 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا۔
نیپرا کی جانب سے کراچی کے شہریوں کے لیے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔نیپرا کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ جنوری کی ماہانہ فیول کاسٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔
اضافے کا اطلاق اپریل کے بلوں پر ہو گا
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق اپریل کے بلوں پر ہو گا۔
صارفین پر ساڑھے 3 ارب کا اضافی بوجھ
نیپرا کے نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس اضافے سے کراچی کے بجلی کے صارفین پر 3 ارب 58 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔