عمران خان کی حمایت کرنے پر احسن اقبال ریٹائرڈ فوجی افسران پر برس پڑے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایکس آرمی افسران نے عمران خان کی حکومت کے حق میں آواز اٹھائی تو احسن اقبال ان پر برس پڑے اور بولے کہ ریٹائرڈ افسران کو سیاست کا شوق ہے تو اپنے رینک ہٹا کر ٹوئٹ کریں۔
مسلم لیگ ن کے مرکزی جنرل سیکریٹری اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے نہایت مکروہ کھیل شروع کر دیا ہے، ریٹائرڈ فوجی افسران کو استعمال کیا جا رہا ہے کہ وہ قومی دفاعی ادارے میں سیاسی تقسیم پیدا کریں۔
PTI نے نہایت مکروہ کھیل شروع کر دیا ہے، ریٹائرڈ فوجی افسران کو استعمال کیا جا رہا ہے کہ وہ قومی دفاعی ادارے میں سیاسی تقسیم پیدا کریں-میری ریٹائیرڈ افسران سے درخواست ہے کہ اگر انہیں سیاست کا شوق ہے تو اپنے میجر جنرل،بریگیڈئیر،میجر کے رینک ہٹا کر ٹویٹ کریں اپنے ادارے سے نہ کھیلیں-
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) March 30, 2022
انہوں نے یہ بھی لکا کہ میری ریٹائرڈ افسران سے درخواست ہے کہ اگر انہیں سیاست کا شوق ہے تو اپنے میجر جنرل، بریگیڈئیر، میجر کے رینک ہٹا کر ٹویٹ کریں اپنے ادارے سے نہ کھیلیں۔
تاہم اس ٹوئٹ پر انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور صحافی، تجزیہ کار و بلاگر صدیق جان نے کہا کہ ابھی تو صرف ریٹائرڈ بول رہے ہیں، حاضر سروس مجبور ہیں بول نہیں سکتے ورنہ آپ کی جماعت نے 30 برسوں میں فوج کے خلاف جو کیا ہے، اس پر سوائے دس پندرہ شخصیات کے تقریباً سب ہی بے چین ہیں کہ کونسی ایسی مجبوری ہے کہ ملک کو مودی کے یاروں کے حوالے کیا جا رہا ہے؟
ابھی تو صرف ریٹائرڈ بول رہے ہیں، حاضر سروس مجبور ہیں بول نہیں سکتے….
ورنہ آپ کی جماعت نے 30 برسوں میں فوج کے خلاف جو کیا ہے، اس پر سوائے دس پندرہ شخصیات کے تقریباً سب ہی بے چین ہیں کہ کونسی ایسی مجبوری ہے کہ ملک کو مودی کے یاروں کے حوالے کیا جارہا ہے؟؟؟ https://t.co/ahl9sRZ4vr— Siddique Jan (@SdqJaan) March 30, 2022
صحافی عبید بھٹی نے کہا کہ ارسطو صاحب! جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم اور عبد القادر بلوچ اپنے فوجی عہدے نام سے ہٹا کر سیاست کرتے رہے ہیں؟
ارسطو صاحب!! جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم اور عبدالقادر بلوچ اپنے فوجی عہدے نام سے ہٹا کر سیاست کرتے رہے ہیں؟؟؟ https://t.co/eCKSC3NQdX
— Obaid Bhatti (@Obibhatti) March 30, 2022
نسرین نامی صارف نے کہا کہ تم لوگ دوسرے ملکوں سے پیسے لے لے کر لوگوں کو خریدو تو صحیح کھیل ہے؟ مگر کوئی اپنی پسند سے اپنے اصلی نام سے خان کو سپورٹ کرے وہ غلط کھیل ہو گیا؟ اتنا دکھ کیوں ہے آرمی کے کرنل اور جنرل افسران کے سپورٹ کرنے کا؟
تم لوگ دوسرے ملکوں سے پیسے لے لے کر لوگوں کو خریدو تو سہی کھیل ہے؟؟
مگر کوی اپنی پسند سے اپنے اصلی نام سے خان کو سپورٹ کرے وہ غلط کھیل ہو گیا؟؟
اتنا دکھ کیوں ہے ارمی کرنل جنرل افسران کے سپورٹ کرنے کا؟ https://t.co/uyuSmCimyQ— Nasreen (@Nas_k27) March 30, 2022
شاہد ریحان نے کہا کہ دیکھیں تو کون اور کس کو باتیں کر رہا ہے۔
Look who is defending who😜😜 https://t.co/ThusMESQIn
— Shahid Rehan (@SShahidrehan) March 30, 2022
وزیراعلیٰ آفس کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا اظہر مشوانی نے کہا کہ تم لوگ جو 5 سال سے مسلسل باتیں کرتے رہے فوج کے خلاف تب ادارے کی عزت کا خیال نہیں آیا؟ موجودہ آرمی چیف پر قادیانی ہونے تک کا گھٹیا الزام لگایا تم لوگوں نے اور کہا کہ سسر کی سفارش پر ترقی دی گئی۔
اظہر مشوانی نے یہ بھی کہا کہ عوام کی یادداشت اتنی کمزور نہیں، اور ریٹائرڈ بندہ جس مرضی کی سپورٹ کرے اس سے کیا مسئلہ ہے؟
تم لوگ جو 5 سال سے مسلسل بکواس کرتے رہے فوج کے خلاف تب ادارے کی عزت کا خیال نہیں آیا؟
موجودہ آرمی چیف پر قادیانی تک کا گھٹیا الزام لگایا تم لوگوں نے اور کہا کہ سسر کی سفارش پر ترقی دی گئیعوام کی یادداشت اتنی کمزور نہیں
اور ریٹائرڈ بندہ جس مرضی کی سپورٹ کرے اس سے کیا مسئلہ ہے؟ https://t.co/Tubf3lMVbG
— Azhar (@MashwaniAzhar) March 30, 2022
اکبر نے کہا کہ ن لیگ کو امریکی آفیشلز نے حکم دیا کے زرداری کے آگے لیٹ جاؤ عدم اعتماد کی حمایت کرو، نوازشریف کو وزیراعظم کہنے کہ بجائے شہباز شریف کو وزیراعظم کہو، یورپی یونین کی حمایت کرو، امریکہ کی حمایت کرو، ن لیگ نے اگلے دن بغیر چوں چراں کے ساری باتیں مان لی، اصل کٹھ پتلی۔
ن لیگ کو امریکی آفیشلز نے حکم دیا کے زرداری کے آگے لیٹ جاؤ عد اعتماد کی حمایت کرو .. نوازشریف کو وزیراعظم کہنے کہ بجائے شہباز شریف کو وزیراعظم کہو .. یورپی یونین کی حمایت کرو .. امریکہ کی حمایت کرو
ن لیگ نے اگلے دن بغیر چوں چراں کے ساری باتیں مان لی
اصل کٹھ پتلی https://t.co/1PG5x6qUHP— AkbaR (@Aakbar84) March 30, 2022
ایک صارف نے کہا کہ کیا کوئی احسن اقبال کو سنجیدہ لے رہا ہے؟
Does anyone take this guy seriously? 😏😏 https://t.co/EAsJOQSmgx
— J (@invictAdvocatus) March 30, 2022
عرفان جیلانی نے کہا کہ حیرت ہے عدم اعتماد کی کامیابی کا نعرہ بھی لگارہے ہیں اور چیخیں بھی مار رہے ہیں۔ باتیں نہ بناٸیں خان کو ہرا کر دکھاٸیں۔
حیرت ہے عدم اعتماد کی کامیابی کا نعرہ بھی لگارہے ہیں اور چیخیں بھی مار رہے ہیں۔۔
باتیں نہ بناٸیں خان کو ہرا کر دکھاٸیں 😄 https://t.co/w0ICgxcjI7— Irfan Jilani (@IrfanJlaniPTI) March 30, 2022
محسن حلیم نے کہا کہ بقول اعتزاز احسن ہر ریٹائرڈ افسر کو آپ نوازتے ہیں، کسی کو سینیٹر بنواتے ہیں، کسی کو ایم این اے، اب دو چار عمران خان کے حق میں بول پڑے تو تکلیف شروع ہو گئی۔
بقول اعتزاز احسن ہر ریٹائرڈ افسر کو آپ نوازتے ہیں، کسی کو سینیٹر بنواتے ہیں، کسی کو ایم این اے،
اب دو چار عمران خان کے حق میں بول پڑے تو تکلیف شروع ۔۔۔۔۔۔ https://t.co/vW3emNybDS— Mohsin Haleem (@mohsinhaleem21) March 30, 2022