اپوزیشن کی نئی حکومت، اس بار عہدیدار کون ہوگا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں اپوزیشن اور حکومت کے درمیان گرما گرمی کوئی نئی بات نہیں ہے، ایک ایسا وقت بھی سیاسی پنڈتوں نے دیکھا ہے جب مارشل لاء ان سے چند لمحوں کے فاصلے پر تھا۔ لیکن اپنی غلطیوں سے کچھ سیکھا نہیں۔
بہر حال اپوزیشن کی برتری نے جہاں پی ڈی ایم میں خوشی کی ایک لہر پیدا کر دی ہے وہیں حکومتی صفوں میں جذباتی مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ مگر پاکستان کی سیاسی صورتحال کس وقت بدل جائے کسی کو کچھ معلوم نہیں۔اس خبر میں بھی آپ کو بتائیں گے پی ڈی ایم کی آگے کی تیار کے بارے میں، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی جانب نئی حکومت کے لیے مختلف ناموں پر نظر ڈالی جا رہی ہے۔
اس سلسلے میں جو خبریں سامنے آ رہی ہیں، ان کے مطابق صدر پاکستان کا عہدہ مولانا فضل الرحمٰن کے پاس جائے گا، جے یو آئی ایف کے کارکنان انتھک محنت اور صبر کے بعد اب اپنے لیڈر کو صدر کے عہدے پر دیکھنے کے لیے بے قرار ہیں۔
لیکن صدر کے عہدے کے لیے صرف مولانا ہی نہیں سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کا نام بھی سامنے آ رہا ہے، اب دیکھنا یہ ہوگا کہ یہ عہدہ کس کے پاس آتا ہے۔دوسری جانب وزیر اعظم کے عہدے کے لیے ن لیگ کے شہباز شریف مضبوط امیدوار ہیں، جیسا کہ سابق صدر آصف علی زرداری شہباز شریف کو رواں ہفتے صدر صاحب کہہ کر بھی مخاطب کر چکے ہیں۔
اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ کیا صرف یہی دو عہدے سامنے آئے ہیں؟ تو جناب دل تھام لیں کیونکہ عین ممکن ہے وزارت داخلہ کا عہدہ رانا ثناء اللہ کو مل جائے، یعنی ن لیگ کو دو وزارتیں ملنے کا امکان ہے۔دوسری جانب امکان یہ بھی ہے چاروں صوبوں کے گورنرز کو بھی تبدیل کیا جائے گا، جبکہ ان گورنرز کا انتخاب مولانا فضل الرحمٰن اور بی این پی کے اختر مینگل کریں گے۔