کترینہ کیف اور وکی کوشل کی ہنی مون پر لی گئی تصاویر وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی جوڑی اداکارہ کترنیہ کیف اور وکی کوشل ہنی مون منانے کےلئے بیرون ملک پہنچ گئے ہیں۔کترینہ کیف اس وقت اپنے شوہر اداکار وکی کوشل کے ساتھ کسی نا معلوم مقام پر ہنی مون منا رہی ہیں جہاں سے انہوں نے خوشیوں بھرے لمحات مداحوں کے ساتھ شیئر کردیے۔
بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنے ہنی مون کی کچھ خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔تصاویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے کچھ نہیں لکھا لیکن ساتھ ہی دل اور دیگر ایموجی بناکر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ وکی کوشل اور کترینہ کیف راجستھان کے ضلع سوائی مادھور پور کے سکس سینسز فورٹ باروارہ ہوٹل میں 9 دسمبر کو شادی کے بندھن میں منسلک ہوئے تھے۔
دونوں گزشتہ دو برس سے ایک دوسرے کے ساتھ تھے اور کووڈ لاک ڈاؤن کے دوران ایک دوسرے کے قریب آئے حالانکہ دونوں نے کبھی عوامی مقامات یا میڈیا پر اپنے رشتے کی تصدیق نہیں کی۔
شادی کی تقریب میں قریبی رشتے داروں اور دوستوں سمیت ٹوٹل 120 مہمانوں نے شرکت کی تھی۔