ملک سیاسی صورتحال پر ریحام خان بھی میدان میں آگئیں، دلچسپ تبصرہ

لندن (قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر دلچسپ انداز میں تبصرہ کیا ہے۔ریحام خان نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ‘ تبدیلی سرکار کا پیٹرول ختم ہوگیا’۔


واضح رہے کہ ریحام عمران خان کی حکومت اور ان کی پالیسوں پر اکثر تنقید کرتی ہوئی نظر آتی ہیں ۔
خیال رہے کہ وفاق میں پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے عمران خان کا ساتھ چھوڑ کر تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کا ساتھ دینے کا باضابطہ اعلان کردیا۔ اپوزیشن اور ایم کیو ایم کے درمیان معاملات طے پانے کے بعد وزیر اعظم عمران خان کی حکومت نے بظاہر قومی اسمبلی میں اکثریت کھو دی ہے، حکومت کے قومی اسمبلی میں نمبر 164 رہ گئے جبکہ متحدہ اپوزیشن کے نمبرز 177 تک پہنچ گئے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر قومی اسمبلی میں بحث کا آغاز 31 مارچ سے ہوگا اور کسی بھی وقت اس پر ووٹنگ ہوسکتی ہے۔